ایران نے بھارت کو چاہ بہار ریل پراجیکٹ سے الگ کر دیا

Last Updated On 14 July,2020 01:47 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے بھارت کو چاہ بہار ریل پراجیکٹ سے الگ کر دیا، فنڈز میں تاخیر کرنے پر بھارت کو ریل پراجیکٹ سے الگ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایران نے فنڈز میں تاخیر کرنے پر بھارت کو چاہ بہار ریل پراجیکٹ سے الگ کیا، ایرانی حکومت نے اپنے طور پر ریل لائن کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت اور ایران کے درمیان 4 سال قبل یہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت افغانستان کی سرحد کیساتھ چاہ بہار سے زاہدان تک ریلوے لائن کی تعمیر ہونی ہے۔ ایرانی حکام نے کہا ہے پورا پراجیکٹ مارچ 2022 تک مکمل ہو گا۔
 

Advertisement