مشرقی ایشیا ممالک میں کورونا کی نئی لہر نے حکومتوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا

Last Updated On 02 August,2020 04:58 pm

ٹوکیو: (اے پی پی) مشرقی ایشیا کے وہ ملک جہاں ابتدائی طور پر وائرس کو کامیابی سے قابو کر لیا گیا تھا, اب وہاں کورونا کی نئی لہر نے حکومتوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

جاپان کے اوکیناوا جزیرے میں عالمی وبا کی نئی لہر کے بعد ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اس علاقے میں امریکی فوج کا بیس بھی ہے جس پر وائرس شہری علاقوں میں منتقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ادھر ہانگ کانگ میں بھی کورونا کے پھیلاؤ میں دوبارہ تیزی آنے کے بعد مریضوں کے لیے نیا عارضی ہسپتال قائم کیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کے اثرات دہائیوں تک دکھائی دیں گے۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے چھ ماہ قبل کورونا کی وجہ گلوبل ایمرجنسی کا اعلان کرنے کے بعد دنیا میں اب تک وائرس سے چھ لاکھ 79 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ ایک کروڑ 79 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔