اپنی پراڈکٹس پر میڈ ان چائنا لکھیں: امریکا کا ہانگ کانگ سے مطالبہ

Published On 13 August,2020 07:08 pm

نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکا نے ہانگ کانگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی پروڈکٹس پر پچیس ستمبر سے ،، میڈ اِن ہانگ کانگ کی جگہ میڈ اِ ن چائنا لکھے، ہانگ کانگ کے وزیر تجارت نے امریکی اقدام کو وحشیانہ قرار دیا۔

کامرس سیکرٹری ایڈوارڈ یاؤ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پہلے ہانگ کانگ کے ساتھ خصوصی تجارتی حیثیت ختم کردی اور اب ہانگ کانگ کو اپنی برآمدات پر میڈ اِن چائنا لکھنے پر مجبور کر رہا ہے۔

ایڈوارڈ یاؤ نے کہا کہ امریکی اقدام یک طرفہ اور وحشیانہ ہے،، لیبل تبدیل کرنے سے ہانگ کانگ کی معیشت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
 

Advertisement