مقبوضہ کشمیر: حریت پسندوں کیساتھ جھڑپ، ہلاک بھارتی فوجیوں کی تعداد 5 ہو گئی

Published On 18 August,2020 06:32 pm

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز بارہمولا میں سرچ آپریشن کے دوران ہونے والی مسلح جھڑپ میں بھارتی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جبکہ متعدد زخمی تھے۔ آج زخمیوں میں سے دو نے ہسپتال میں دم توڑ دیا جس کے بعد جھڑپ میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے مزید دو نوجوان شہید کر دیئے

ضلع بارہمولا میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، کشمیر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا تھا۔ جھڑپ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے علاقے میں تاحال آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ روز ہی اسی علاقے میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے تھے۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔
 

Advertisement