فرانسیسی صدر نے مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کا پلان پیش کر دیا

فرانسیسی صدر نے مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کا پلان پیش کر دیا

تفصیلات کے مطابق فرانس کی سرزمین ایک بار پھر مسلمانوں پرتنگ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، فرانسیسی صدر میکرون نے مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کا پلان پیش کردیا۔

پیرس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ فرانس کے ساٹھ لاکھ مسلمان اپنا ایک الگ معاشرہ اپنے قوانین کے تحت بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے فرانسیسی مسلمانوں کو علیحدگی پسند قرار دے دیا۔

اس موقع پر میکرون نے اپنا چار نکاتی ایجنڈا بھی پیش کیا جس کے تحت غیر ملکی اماموں اور مساجد کی فنڈنگ کے ساتھ ساتھ گھر پر تعلیم و تربیت پر بھی پابندی لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

فرانسیسی مسلمانوں نے میکرون کے پلان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن قرار دیا ہے۔

نیا قانون پاس ہونے کی صورت میں مسلمان خواتین گھر سے باہر حجاب نہیں لے سکیں گی جبکہ کئی دیگر مذہبی عقائد پر بھی قدغن لگ جائے گی۔