بشکیک: (دنیا نیوز) کرغزستان میں سیاسی انتشار اور پرتشدد مظاہروں کے بعد،،صدر سورن بائی جین بیکوف نے دارالحکومت بشکیک میں ایمرجنسی لگا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرغز ستان میں سیاسی انتشار کے بعد پرتشدد مظاہرے ہوئے، جس کے بعد کرغز صدر نے دارالحکومت بشکیک میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔
صدر سورن بائی جین بیکوف نے وزیر اعظم کا استعفیٰ منظورکرتے ہوئے نئی کابینہ بننے کے بعد مستعفی ہونے کی یقین دہانی کرائی لیکن مظاہرین دوبارہ انتخابات کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے۔
جمعہ کے روز مظاہرین نے ایک بار پھر بشکیک کی سڑکوں توڑ پھوڑ کی، صورتحال انتہائی کشیدہ ہونے پر صدر نے ایمرجنسی لگا دی۔ مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب حزب اختلاف کی جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا اور الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیا ۔
مظاہرین وائٹ ہاؤس کے نام سے مشہور ایوان اقتدار میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی اور سرکاری کاغذارت نذر آتش کر دیے تھے۔