نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی راج یا کرپشن کا گڑھ۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت بھی کرپشن کیخلاف بول اٹھے۔۔ ان کا کہنا ہے کہ بدعنوانی بھارت کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
جنرل بپن راوت نے کہا کرپشن بھارت کی سیاسی و سماجی ترقی میں رکاوٹ بن چکی ہے، ۔۔حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو کرپشن کیخلاف کام کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کرپشن ہمارے ملک کی سیاسی، معاشی اور سماجی ترقی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے، کرپشن کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز حکومت، شہریوں اور پرائیویٹ سیکٹر کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھا ہوں کہ ہر شہر ی ذمہ داری اور دیانت داری سے کام کرے تاکہ کرپشن کے خلاف جنگ میں مدد ملے، میں یہاں عہد کرتاہوں کہ زندگی کے تمام شعبوں میں قانون کی حکمرانی کی پاسداری کروں گا۔ اپنے تما م ٹاسک پوری دیانت داری اور شفاف انداز میں انجام دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں عوام کے فائدے کے لیے عمل پیرا ہوں گا، عوام میں مثال بننے کے لیے اپنے ذاتی رویے میں دیانت داری لائیں اور کسی بھی کرپشن کی کارروائی کو متعلقہ ادارے کو رپورٹ کریں۔