ہمارا پرچم پاکستان اور ترکی کے پرچموں کے بنا ادھورا ہے: آذری سفیر

Published On 10 November,2020 10:16 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کا پرچم پاکستان اور ترکی کے پرچموں کے بنا ادھورا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے آذربائیجان کے قومی پرچم کی102 ویں سالگرہ کےموقع پر ٹویٹر پیغام جاری کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ آذربائیجان کا پرچم پاکستان اور ترکی کے پرچموں کے بنا ادھورا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری جنگ میں ہماری بھر پور حمایت کی تھی۔

8 تاریخ کو علی علی زادے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ آذر بائیجان کی عوام آرمینیا کیخلاف جنگ میں شوشا شہر آزاد کروانے کے لیے خوشی منا رہی ہے، اس جشن کے دوران پاکستان اور ترکی کے پرچم بھی نظر آ رہے ہیں۔

8 تاریخ کو ہی علی علیزادے نے ٹویٹر پر لکھا کہ آذر بائیجان کے لوگ مدد کرنے پر پاکستانیوں کو سیلوٹ کرتے ہیں۔
 

Advertisement