طالبان کابل میں داخل، صدارتی محل کا کنٹرول سنبھال لیا

Published On 15 August,2021 09:19 pm

کابل: (ویب ڈیسک) طالبان نے کابل کو فتح کرنے کے بعد صدارتی محل ارگ کو بھی اپنے میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کے آنے سے پہلے ہی صدارتی محل سے سابق صدر اشرف غنی، نائب صدر امر اللہ صالح سمیت دیگر اعلیٰ عہدیدار تاجکستان فرار ہو چکے تھے۔

ادھر طالبان نے کابل میں عبوری حکومت کے قیام کی تردید کردی ہے۔ طالبان قیادت کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کوئی عبوری حکومت نہیں ہوگی۔ طالبان کو توقع ہے کہ اقتدار ان کے حوالے کیا جائے گا۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع نے اشرف غنی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے ہمارے ہاتھ پیچھے باندھ کر ملک کو بیچ دیا۔