مسجد نبوی میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

Published On 23 March,2024 11:09 am

ریاض : (ویب ڈیسک ) مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے کے خواہشمندوں کے لیے ’زائرون‘ ایپ لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے اپنی معلومات اپ لوڈ کرکے اعتکاف کا پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا کہ اعتکاف کےلیے مقررہ ضوابط کا اعلان بھی پورٹل پر کیا گیا ہے جس پرعمل کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے اعتکاف کےلیے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد پورٹل بند کردیا جائے گا، اعتکاف پر پہلے آئیے کی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے۔
 

Advertisement