ہزاروں اسرائیلی نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

Published On 21 April,2024 10:38 am

تل ابیپ :(ویب ڈیسک ) ہزاروں اسرائیلی آباد کاروں نے تل ابیب میں وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو ہٹانے، قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے، مظاہرے میں خواتین، بچوں اور نوجوان افراد کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مظاہرین نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے خلاف پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے، مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری اطراف میں موجود رہی۔

واضح رہے کہ اسی طرح کا مظاہرہ تل ابیب میں گزشتہ ہفتے اور اُس سے قبل بھی کیا گیا تھا۔