دنیا
عالمي مالياتي ادارے نے کساد بازاري کي وجہ سے ترقي يافتہ ممالک کي معيشت کو چار کھرب ڈالر نقصان ہونے کا انديشہ ظاہر کيا ہے۔ آئي ايم ايف کے مطابق امريکہ کو دو کھرب ڈالر، يورپي ممالک کو ڈيڑھ کھرب، جبکہ جاپان کا خسارہ ايک سو انچاس ارب ڈالر کے لگ بھگ ہونے کا امکان ہے۔ عالمي مالياتي ادارے کي رپورٹ ميں مالياتي بحران کے آغاز سن دوہزارسات سے لےکردوہزاردس تک کےامکاني عرصے کو بنيادبناکرمجموعي عالمي نقصان کا اندازہ لگاياگياہے۔ اس سے پہلے آنيوالي رپورٹ ميں مالياتي بحران سے متاثرہونےوالي امريکي معشيت کےنقصان کااندازہ دوکھرب سے زائدلگاياگياتھاليکن مالياتي بحران ميں اضافے کي وجہ سے حاليہ رپورٹ ميں يورپ اور جاپان کي معشيتوں کو درپيش نقصان کابھي اندازہ لگاياگياہے،دنيا بھرکي سکڑتي معيشت کي وجہ سےبينکوں کےسرمائےکےتوازن کوبري طرح متاثرکياہے۔