تفریح
بھارتي کرکٹ ٹيم کے کپتان مہندرا سنگھ دھوني بالي ووڈ سٹار اميتابھ بچن کے پيغامات کا جواب نہيں دے رہے، اميتابھ نے دوستوں سے دھوني کے رويئے کي شکايت کي ہے۔ اميتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر لکھا ہے کہ انہوں نے "پدما شري ايوارڈ" حاصل کرنے پر دھوني کو مبارک باد کا ايس ايم ايس دو بار بھيجا ليکن ان کي جانب سے کوئي جواب موصول نہيں ہوا۔ انہوں نے دھوني کے رويئے کي شکايت ان کے قريبي دوست جان ابراہم سے بھي کي اور اپني نيک خواہشات ہربھجن سنگھ کے ذريعے بھي دھوني تک پہنچائيں تاہم اس کے بعد بھي دھوني کي طرف سے کوئي جواب نہيں ملا۔ اميتابھ نے کہا کہ ممکن ہے دھوني مصروفيات کے باعث وقت نہ نکال پائے ہوں۔ مہندرا سنگھ دھوني اور آف سپنر ہربھجن سنگھ کو بہترين کارکردگي پر اس سال پدما شري ايوارڈ ديا گيا ہے ۔