تازہ ترین
  • بریکنگ :- میرےاسلام آبادگھرپرپولیس نے چھاپہ ماراہے،شیخ رشید
  • بریکنگ :- لال حویلی بھی سفیدکپڑوں میں ملبوس نفری بھیجی گئی،شیخ رشید
  • بریکنگ :- جیل اور ہتھکڑی سے گھبرانے والا نہیں ہوں ،شیخ رشید
  • بریکنگ :- مقابلے سے بھاگنےیاجیل سے گھبرانے والا نہیں ہوں ،شیخ رشید

فی تولہ سونا مزید 150 روپے مہنگا

Last Updated On 16 February,2020 11:36 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 150 اور 129 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 8 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1584 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 90900 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 129 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 77932 روپے ہو گئی ہے۔

دریں اثناء چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 1 ہزار روپے کی سطح پر برقرار ہے۔