اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) ادارہ شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ میں جولائی تا اپریل 2019-20ء کے درمیان سونے کی درآمدات ایک کروڑ 16 لاکھ 29 ہزار ڈالر تک کم ہوئی ہیں۔
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں درآمدات کا حجم ایک کروڑ 18لاکھ 88ہزارڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران درآمدات میں دو فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔
بالحاظ وزن درآمدات میں 26 کلوگرام کی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ سال میں جولائی تا اپریل 2018-19ء کے دوران سونے کی درآمدات 299 کلوگرام رہی تھیں جو رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل 2019-20ء کے دوران 273 کلو گرام تک کم ہوئی ہیں۔