لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 61 پیسے مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث معیشت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے بعد روپیہ بھی کمزور ہو رہا ہے، کورونا وائرس سے قبل روپیہ کی سطح 160 سے نیچے جا چکی تھی تاہم وباء کے باعث روپیہ تنزلی کی طرف جا رہا ہے، روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک موقع پر 166 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اسی دوران 166 روپے کی سطح پر پہنچ جانے کے بعد روپیہ میں چند معیشت کے حوالے سے چند اچھی خبریں سامنے آئیں جس کے بعد روپیہ ایک مرتبہ پھر تگڑا تاہم گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز میں اضافہ کے بعد روپیہ میں دوبارہ تنزلی شروع ہو گئی ہے۔
رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر 61 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 164 روپے 85 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری طرف معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مہنگے ہونے کی سب سے بڑی وجہ بیرونی ادائیگیاں ہے جس کے باعث روپیہ تنزلی کا شکار ہو رہا ہے۔