لاہور: (ویب ڈیسک) رواں ہفتے کے دوران مسلسل روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 27 پیسے بڑھ گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 27 پیسے مہنگا ہوا اور قیمت 159 روپے 27 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 54 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/DvWDbqMHAK pic.twitter.com/b4GujxHwJ8
— SBP (@StateBank_Pak) February 16, 2021
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ہوا تھا جسکے بعد قیمت 158 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 27 پیسے ہو گئی تھی۔