فی تولہ سونا 550 روپے سستا

Published On 26 March,2021 05:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ایک مرتبہ پھر فی تولہ کی قیمت میں 550 روپے کی بڑی تنزلی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 امریکی ڈالر گھٹ کر 1724 امریکی کرنسی ہو گئی۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 550 روپے کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 472 روپے سستی ہونے کے بعد 91607 روپے ہوگئی۔

اُدھر فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے اور 8.57 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمتیں 1360 روپے اور 1165.98 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
 

Advertisement