فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا

Published On 27 March,2021 05:15 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک مرتبہ پھر سونا 400 روپے مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1733 امریکی کرنسی ہو گئی۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 6 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 91478 روپے ہوگئی۔

اُدھر فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں 1360 روپے اور 1165.98 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
 

Advertisement