فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا

Published On 03 May,2021 07:59 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 11 امریکی ڈالر بڑھ کر 1781 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 4 ہزار 1 سو روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد 89249 روپے ہوگئی ہے۔

تاہم چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں بالترتیب 1360 روپے اور 1165.98 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
 

Advertisement