لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 13امریکی ڈالر بڑھ کر 1795 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 4 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 89506 روپے ہوگئی ہے۔
تاہم چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں بالترتیب 1380 روپے اور1183.12 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔