سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

Published On 14 October,2021 05:48 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 29 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت 1800 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 19 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1972 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اورق یمت 1 لاکھ 2 ہزار 2 ہزار 23 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی طرح فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت میں بھی بالترتیب 30 روپے اور 25.73 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمتیں 1430 روپے اور 1226 روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement