امریکی ڈالر مزید گر گیا، انٹربینک میں 172 روپے 26 پیسے پر ٹریڈنگ بند

Published On 28 October,2021 12:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری، انٹربینک میں ڈالر 172 روپے 26 پیسے کی سطح پر کلوز ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ دیکھنے میں آئی، 42 پیسے کی کمی کے ساتھ انٹربینک میں امریکی کرنسی 172 روپے 26 پیسے پر کلوز ہوئی۔ گزشتہ روز روپے کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 2 روپے 49 پیسے کم ہو کر 172 روپے 78 پیسے کی سطح پر آ گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سے تاحال ڈالر کی قدر میں 3 روپے 52 پیسے کمی آئی ہے، سعودی تعاون کے بعد ڈالر کی قیمت میں 2 فیصد کمی ہوئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 10 پیسے کمی ہوئی اور 173 روپے 10 پیسے پر فروخت ہوا۔ دو روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 30 پیسے سستا ہوا ہے۔

 

Advertisement