بڑھتی امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، روپے کی قدر بحال

Published On 25 November,2021 04:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 175 روپے 4 پیسے کم ہو کر 174 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی ریکارڈ کی گئی۔ 100انڈیکس 427.95 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی اور 43935.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران 0.96 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 9 کروڑ 73 لاکھ 35 ہزار 702 شیئرز کا لین دین ہوا۔
 

Advertisement