کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر پھر تگڑا ہو گیا، امریکی کرنسی کے ریٹ میں 2 روپے 76 پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
سیاسی عدم استحکام سے روپے کو رگڑا لگ گیا، انٹر بینک میں ڈالر پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، قیمت میں 2 روپے 76 پیسے کے اضافے سے ڈالر 198 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے اضافے سے 200 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ نئی حکومت کے آنے کے بعد سے ڈالر ریٹ میں 14 روپے 82 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
گذشتہ روز پہلے ہاف میں ڈالر ایک روپیہ 82 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں پہلی بار ڈالر کا ریٹ 196 روپے 80 پیسے پر جا پہنچا تھا۔