روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر مزید مہنگا

Published On 20 May,2022 04:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتےکے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر مزید 14 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 200 روپے سے بڑھ کر 200 روپے 14 پیسے ہو گئی ہے۔

نئی حکومت میں انٹربینک میں ڈالر 17 روپے 21 پیسے مہنگا ہوا۔

اُدھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 201 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔
 

Advertisement