ملک بھر میں سونا مزید مہنگا

Published On 20 May,2022 06:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 امریکی بڑھ گئی اور نئی قیمت 1 ہزار 843 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 1 لاکھ 38 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 18 ہزار 913 روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement