ڈالر کو بریک لگ گئی، قیمت میں 2 روپے 26 پیسے کی بڑی کمی، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

Published On 27 May,2022 10:25 am

کراچی : (دنیا نیوز) ڈالر کو بریک لگ گئی، انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 26 پیسے سستا ہوگیا، امریکی کرنسی میں کمی کے بعد ڈالر 199 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان آج دن کے آغاز پر تھم گئی ہے اور انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونا شروع ہو گیا ہے، ٹریڈنگ کے دوران امریکی کرنسی 199 روپے 75 پیسے پر فروخت ہورہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہونے پر 201 روپے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے لیٹر تک کا بڑا اضافہ کیا ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان ہے ، سٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 174 کی سطح پر پہنچ گیا۔
 

Advertisement