تازہ ترین
  • بریکنگ :- وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا
  • بریکنگ :- اسلام آباد:وفاقی کابینہ کااجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا
  • بریکنگ :- اسلام آباد:وفاقی کابینہ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈاجاری
  • بریکنگ :- قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی 2022 کابینہ میں پیش ہوگی
  • بریکنگ :- مختلف ممالک سےمتعلق ویزہ پالیسی میں تبدیلی کامعاملہ زیرغورآئےگا
  • بریکنگ :- اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 جون کےفیصلوں کی توثیق ہوگی
  • بریکنگ :- کابینہ کی قانون سازکمیٹی کے 23 جون کےفیصلوں کی توثیق ایجنڈےمیں شامل

ڈالر کی اڑان کو بریک لگ گئی،قیمت میں 4 روپے 70 پیسے کمی

Published On 23 June,2022 09:59 am

کراچی : (دنیا نیوز) ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کو بریک لگ گئی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 70 پیسے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

 کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے دوران انٹربینک میں 4 روپے 70 پیسے کمی ہوئی،روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت 207 روپے 23 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں 4 روپے کمی ہوئی ہے جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے 5 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 211 روپے 93 پیسے پر تھا۔ جبکہ دو روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے سستا ہو چکا ہے۔