تازہ ترین
  • بریکنگ :- وزیرخارجہ بلاول بھٹوسےپیپلزپارٹی خیبرپختونخواکےوفدکی ملاقات
  • بریکنگ :- ملاقات میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی اوردیگرموجود
  • بریکنگ :- اسلام آباد: ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر بات چیت

فی تولہ سونا مزید 1300 روپے سستا

Published On 05 August,2022 05:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی تنزلی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1788 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

اُدھر 10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 656 روپے ہے۔