سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری

Published On 16 November,2022 06:55 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں سات امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1782 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 850 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 58 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونےکا بھاؤ 1586 روپے اضافے سے ایک لاکھ 36 ہزار 188 روپے ہو گیا ہے۔
 

 
Advertisement