روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید اضافہ

Published On 17 November,2022 04:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 26 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 222 روپے 41 پیسے سے بڑھ کر 222 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 229 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

Advertisement