پاکستان میں روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

Published On 06 December,2022 05:48 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں روپے کی بے قدری جاری جبکہ ڈالر کی قیمت نہ رک سکی۔ انٹر بینک میں 19 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 224 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔

کاروباری دن کے آغاز کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر224 روپے 10 پیسے پر بند۔ ہوا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 231 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے کی بڑی وجہ پاکستان میں زرمبادلہ کے تیزی سے گرتے ہوئے ذخائر ہیں۔ جس کی وجہ سے معاشی صورتحال میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ ملکی صورتحال کی وجہ کاروباری افراد پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے کترا رہے ہیں۔ زرمبادلہ میں کمی کے باعث وفاقی حکومت نے بھی ایل سیز کھولنے کے حوالے سے اقدامات سخت کر دیئے ہیں۔
 

Advertisement