کراچی: (دنیا نیوز)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 262 سے بھی تجاوز کرگیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 17 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کاروباری دن کے اختتام پر امریکی کرنسی 262 روپے 60 پیسے پر بند ہوئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں کاروباری دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 11 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے امریکی کرنسی269 روپے پر ٹریڈ ہوئی، تین روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 29 روپے مہنگا ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/ypqbKr5xot pic.twitter.com/eKUgXjr1Pf
— SBP (@StateBank_Pak) January 27, 2023
یہ بھی پڑھیں:روپے کی بے قدری، ڈالر بے لگام ہو کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
یاد رہے کہ دو کاروباری دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 31 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا ہے، ڈالر مہنگا ہونے سے 2 روز میں قرضوں کے بوجھ میں 3950 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، سٹاک مارکیٹ میں 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار کی سطح عبور کر گیا ہے۔