کراچی: (دنیا نیوز) روپے کی مسلسل پستی کا سلسلہ جاری ہے، امریکی کرنسی کی قیمت ایک بار پھر بڑھنے لگی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 25 پیسے اضافہ ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔