سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

Published On 18 March,2023 05:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں اضافہ کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ ہو گیا۔

مقامی مارکیٹ میں 4 ہزار 100 روپے اضافہ کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 300 روپے ہو گئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 53 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی عالمی منڈی میں قیمت 1989 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Advertisement