اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل (جمعرات) کو طلب کر لیا گیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار اجلاس کی صدارت کریں گے، ایکنک اجلاس میں دس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا، اجلاس میں ٹرانسپورٹ کمیونیکیشن سیکٹر کے منصوبے پییش ہونگے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور واٹر سیکٹر کے مختلف منصوبوں کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے، توانائی کے شعبہ سے دو منصوبے منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔