کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی نرخ مزید بڑھ گئے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کی کمی سے 1976 ڈالر کی سطح آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافہ کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 600 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 274 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کم ہوکر 2900روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 42.86 روپے کم ہو کر 2486.28روپے کی سطح پر آگئی۔