انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اُڑان

Published On 22 May,2023 06:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) روپے کو روندتے ہوئے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 74 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 56 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی کرنسی 285 روپے 82 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بڑھنے لگی ہے، 5 روپے اضافے کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 306 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ 

Advertisement