کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 316 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
انٹربینک میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 27 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 285 روپے 42 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) May 29, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔