سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے اضافہ

Published On 09 June,2023 06:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر اضافے کیساتھ 1965 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 96 ہزار 588 روپے کی سطح پر آگئی۔ 

Advertisement