کے پی کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا، آمدن بڑھانے کیلئے قلیل مدتی اقدامات کی تجویز

Published On 20 June,2023 09:10 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، صوبائی آمدن بڑھانے کے لیے قلیل مدتی اقدامات کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ میں بی آر ٹی کی سبسڈی کے لیے ایک ارب روپے رکھے جائیں گے۔

دوسری جانب پنجاب میں 336 ارب روپے کا سرپلس بجٹ منظور کر لیا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اور 80 برس سے زائد عمر کے پنشنرز کی پنشن میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

بلوچستان کا بجٹ بھی پیش کردیا گیا ہے، گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

گریڈ 17 اور اوپر کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی جبکہ مزدور کی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔