روپے کی قدر میں کمی، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

Published On 23 October,2023 04:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 32 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کررہاہے۔