سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخی دن، 59 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی

سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخی دن، 59 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 59 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرلی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 498 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 186 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 59 ہزار86  پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 701 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 58 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔