سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 27 November,2023 05:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) معیشت میں بہتری کے اثرات نظر آنے لگے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 725 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 59 ہزار 811 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 59 ہزار 86 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 15 ارب 23 کروڑ 23 لاکھ 29 ہزار 217 روپے مالیت کے 27 کروڑ68 لاکھ 57 ہزار 891 شیئرز کا لین دین ہوا۔