سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، معیشت ٹریک پر آ گئی، سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، معیشت ٹریک پر آ گئی، سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 919 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 60 ہزار 730 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 725 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 59 ہزار 811 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔