سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 265 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 65 ہزار 151 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 65 ہزار 417 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 4 ارب 14 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 140 روپے مالیت کے 8 کروڑ 30 لاکھ 27 ہزار 726 شیئرز کا لین دین ہوا۔