عالمی و مقامی سطح پر سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

عالمی و مقامی سطح پر سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 55 ڈالر کی کمی سے 2415 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2572 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے کی سطح پر آگئی۔