پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 4000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 4000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، 4000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 251 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح ہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 53 ہزار 966 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے مذاکرات کے بیان پر ایشیائی سٹاک مارکیٹیں بھی سنبھلنے لگی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکئی انڈیکس میں 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فلپائن سٹاک ایکسچینج میں ایک فیصد سے زائد کی تیزی دیکھی گئی،جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی معمولی تیزی دیکھی گئی ہے۔