آبنائے ہرمز کی بندش: عالمی منڈی پر شدید دباؤ برقرار، خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ

آبنائے ہرمز کی بندش: عالمی منڈی پر شدید دباؤ برقرار، خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ

خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا، لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 6.56 فیصد بڑھ گئی، برطانوی خام تیل 112 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا، امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ہوا، امریکی خام تیل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

ڈیلی میل نے دعویٰ کیا کہ برطانیہ میں پٹرول کی قیمت 2 پاؤنڈ فی لٹر تک پہنچ گئی، برطانیہ میں چھوٹے تاجروں نے بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہو کر پٹرول پمپس بند کر دیئے، سپر مارکیٹوں نے ایران جنگ کے باعث خوراک کی قلت کی بھی وارننگ دے دی۔